بدھ 22 جنوری 2025 - 11:30
قرآن کریم صرف پاکیزہ دلوں پر اثر کرتا ہے: سربراہ جامعۃالمصطفی

حوزہ/ سربراہ جامعۃ المصطفی العالمیہ، حجت‌الاسلام والمسلمین علی عباسی نے کہا کہ اگر دل ناپاک ہو تو قرآن کریم کا کوئی اثر نہیں ہوتا، انہوں نے طلاب جامعۃ المصطفیٰ اور ان کے اہل خانہ کے لیے قرآن سے انسیت کو بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم اسلامی تمدن اور زندگی کی بنیاد ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ جامعۃ المصطفی العالمیہ، حجت‌ الاسلام والمسلمین علی عباسی نے کہا کہ اگر دل ناپاک ہو تو قرآن کریم کا کوئی اثر نہیں ہوتا، انہوں نے طلاب جامعۃ المصطفیٰ اور ان کے اہل خانہ کے لیے قرآن سے انسیت کو بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم اسلامی تمدن اور زندگی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم تمام اسلامی علوم کی اساس ہے اور جامعۃ المصطفی کو اپنے عالمی مشن کے تحت قرآنی تعلیمات کے فروغ میں سب سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے۔ طلاب کے اہل خانہ کے لیے قرآنی فیسٹیول کے انعقاد کو ایک مؤثر قدم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول بچوں اور خواتین کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

قرآنی فیسٹیول کے اغراض و مقاصد

مرکز امور خاندان المصطفی کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین قاضوی نے کہا کہ قرآنی فیسٹیول کا آغاز 2008 میں ہوا اور 2012 سے مستقل طور پر منعقد ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد طلاب کے خاندانوں میں قرآنی تعلیمات کو فروغ دینا، قرآنی صلاحیتوں کو دریافت کرنا اور قرآنی سرگرمیوں کو عام کرنا ہے۔

فیسٹیول کا موضوع اور اختتام

امسال قرآنی فیسٹیول کا موضوع "گام دوم انقلاب اسلامی" مقرر کیا گیا ہے، جس میں خودسازی، معاشرتی تشکیل، اور اسلامی تمدن سازی پر زور دیا گیا ہے۔ حجت‌الاسلام قاضوی نے کہا کہ ہر گھر کو قرآنی معاشرہ اور مدرسہ بنانا اس فیسٹیول کا بنیادی ہدف ہے۔ فیسٹیول کا اختتام نیمۂ شعبان کو ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha